March 16, 2011

دل سا کمینہ

دل سا کمینہ بھی شاید ہی کبھی  کوئی ہوا ہو گا ۔ یہ جو ایک ڈرامہ رچائے تو سو مکاروں کی عیاری پہ بھاری۔  اور اس کی ایک اٹھکیلی  ہزار لفنگوں کی مشترکہ  لفگ گیریوں سے بھی آگے۔  وحشی ایسا کہ جنگل کے  درندے بھی اس سے پناہ مانگیں۔
کسی بات پر اڑ جائے تو شیطان کو صراط مستقیم پہ لانا آسان لیکن اس کو سمجھانا  مشکل۔۔ادائیں جب دکھائے تو ایسی کی جنت کی حوریں بھی   لائن میں لگ  لگ کر  اس سے ٹپس لیں۔ اور اگر کوئی حسینہ جو پل بھر کو اس کو لفٹ کرا دے تو   کسی ڈڈو کی طرح اچھل اچھل کر سینہ پھٹا کر باہر نکلنے کو دوڑے۔ ڈھڑکے ایسے جیسے ازدھا پھڑکے۔ اور جب کوئی حسینہ اس کو سرخ جھنڈی کرا دے تو اس کی باں باں ایک زمانہ سنے۔ حالت ایسی بنا لے کی مجنوں بھی دیکھے تو ایک تسلی کی تھپکی اور دس روپے کا نوٹ تھما کر  ہی جائے۔۔
من کا ایسا میسنا کہ اپنی سونے کی چمچ کو چھوڑ کر دوسروں کی ڈسپوزیبل پلاسٹک   کی چمچ کو دیکھ کر للچائے۔ الہڑ پن اس کا ایسا کہ ہر چیز سے چند دنوں میں ہی بیزار ہو جائَے۔ جس چیز کے لیے ایک روز ادھم مچا ئے تیسرے روز  اس کے لیے بے معنی ہو جائے اور پھر نیا فرمائشی پروگرام شروع۔ کبھی کبھی تو میرا جی چاہتا ہے کہ ایک خنچر سے اپنا سینہ چاک کر کے اس مرن جوگے کو باہر نکال لوں ۔ اور اس کو ایک قلم اور اسٹامپ پیپر تھما کر کہوں  "بیٹا یہاں پہ ان سب  چیزوں کی فہرست بنا  جو تجھے پسند اور نا پسند ہیں اور نیچے اپنا انگوٹھا لگا اور اج کے بعد تو نے ایک بھی ایسی چیز کی ضد کی جو اس فہرست میں نہ ہوئی یا کسی ایسی چیز سے منہ بنایا جو اس فہرست کی ناپسندیدہ چہزوں میں شامل نہیں تو میں نے تیری ایسی لترول کرنی ہے کہ  تجھے اپنی نانی یاد آجانی ہے۔۔
لیکن یہ ہڈی  سدھرنے والی ہی کب ہے ۔کبھی تو سوچتا ہوں کہ اس کو اپنی ساری منقولہ اور غیر منقولہ شریانوں سے عاق کر دوں۔ کسی دریا میں بھیینک دوں یا کسی  صحرا میں دبا آئوں لیکن کیا کروں جی جیسا بھی ہے دل تو آخر اپنا ہے نا۔۔

12 comments:

  1. دل تو بچہ ہے جی
    ;)

    ReplyDelete
  2. شاہ تو صرف دل کی بات کر رہا میرے خیال سے تو، تو پورا کا پورا کمینہ ہے جی ..............

    ReplyDelete
  3. بات کری مولبی نے
    اور اس پوسٹ کا مقصد دراصل ہے کیا؟
    معشوق سے دل بھر گیا ہونا اور یاد آ رہا ہونا بھئیا

    ReplyDelete
  4. شاہ جی۔۔۔ آپ کا دل تو کسی چیز پر مانتا ہی نہیں۔۔۔ سمجھائیں جی اسے۔۔۔

    ReplyDelete
  5. @یاسر
    دل تو خواہ مخواہ ہی کمینہ ہے
    @سعد
    بڑا میسنہ بچہ ہے جی ۔۔
    @ضیاء
    مجھے بھلا پھسلا کر ڈرا دھمکا کر کمنٹ آن اسی لیے کروائے تسی۔۔
    @ڈفر
    آیا تو بھی ہوا یہاں پر مانتا ہی نہیں
    @عمران
    سمجھا کر بھی اور ڈرا دھمکا کر بھی دیکھ لیا
    لیکن یہ تو ہاتھوں سے نکل گیا ہے اب

    ReplyDelete
  6. بہت خوب امتیاز بھیا۔۔۔۔ میرا مشورہ مانو کل بعد نماز جمعہ اِس دِل کے خلاف ڈھوک کھبہ میں بھر پور احتجاج کرتے ہیں۔ کیسا مشورہ ہے؟ لیکن بھیا دِل تو اپنا ہے نا!!! کیسے کیا جاسکتا ہے یہ احتجاج؟

    ReplyDelete
  7. @عادل بھیا
    نماز جمعہ کے بعد تو ریمنڈ ڈیوس کے خلاف احتجاج ہے اسی میں دل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا لوں گا۔۔
    پرائی میت میں اپنے مردے کو رو لوں گا۔۔
    ڈھوک کھبہ نی بھولتا تجھے ۔ آہو ۔

    ReplyDelete
  8. دل تو پاگل ہے
    اس کی سنتے رہے تو گئے کام سے

    ReplyDelete
  9. دل کی چھترول وقتا فوقتا کرتے رہنا چاہیے
    ورنہ یہ بڑا سر پر چڑھ جاتا ہے

    ReplyDelete
  10. @نادیہ علی
    جی دل واقعی "پاغل" ہے۔۔
    @جعفر
    ہاں تیرے دل کی نا ۔۔
    ;)
    @عمر
    :(
    تجھے بڑا دلی سکون ملتا ہے میری لگنے پر

    ReplyDelete