August 5, 2012

میرے متعلق

چونکہ فدوی  بچپن سے ہی کبھی مصائب الہامی  سے 'بےفکرمند'  نہیں ہوا اس لیے فدوی  'بےغم زدہ طبیعت' کا مالک بن گیا  ۔ اور ایسی مخمصے کی ہنس دکھ کیفیت پائی کہ کوئی جو خود ہنس رہا ہو مجھے دیکھے تو روتا ہوا سمجھے اور اگر خود  رو رہا   ہو تو مجھے  ہنستا ہوا سمجھے۔
اور یہ میرا دل  ،بلکہ کتے کی دم ، اس دل میں خواہشوں کے غول در غول  ہول اٹھتے  ہیں اس قدر کہ اگر عمرہ عیار کی  
زنبیل ، نیٹو سپلائی کے کنٹینرز اور مارکیٹ میں  سب سے بڑے والی ہارڈ ڈسک  میں بھی ان کو کوزوانا چاہوں تو جگہ کم پڑ جائے اور ہر خواہش آیسی مہنگی کہ  کسی ایک کو پورا کرنے لگو تو  فرعون کا خزانہ اور صدر صاحب کا بینک  اکائونٹ کم پڑ جائے۔ خیر کچھ ایسی بھی خواہشیں جو کہ نہ تو  بعید از قیاس ،نہ ہی   بعید ازرضامندی متعلقہ پارٹی اور نہ ہی فاصلے میں  بعید از دو تین فرلانگ  تھیں اور انکا شمار از من پسند خواہشات_ناجائزات تھا ۔لیکن ایک ازلی تھکاوٹ جو ہمیشہ سے میری گرویدہ رہی ہے ، اس قدر کہ صفحہ ہستی کو ایسا صفحہ سستی بنا  رکھا ہے جس میں ایک بھی سطر چستی نہیں۔ کوچہ جاناں پتہ نہیں کون جاتا ہو گا ۔ فرہاد کوئی زہنی مریض ہی ہو گا ورنہ ہم سے تو اس معاملے میں ککھ پن کر دو نہیں ہوئے کبھی ، سامنے والی کے لیے جتنی دیر میں ہم سیڑھیاں  چڑھ کر چھت تک جاتے ، اتنی دیر میں محلے کے کچھ جوانمرد اپنے خطوط بھی پہنچا چکے ہوتے  اور اگلی ملاقات کا متن اور جائے وقوعہ بھی کا بھی تعین کر چکے ہوتے۔ محلے کے میاں فصیحتوں نے بڑی نصیحتیں کیں کہ میاں چھوٹے موٹے کام سے کبھی کوئی نہیں مرا ، بھلے سے نہ بھی مرا ہو مگر رسک لینا کہاں کی دانشمندی ہے۔
پھر سفر چاہے انگریزی والا ہو یا اردو والا ہمارا واحد مشغلہ رہا ہے۔ سنا تھا کہ  سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے ، برسا ہا برس کے بعد ہمیں سفر سے پی ٹی اور کمر درد  ہی ملا ۔ البتہ پچھلے دنوں ظفر کی وسیلہ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے جانے کی خبر اخبار میں پڑھی تو حقیقت کا پتہ لگا۔ سفر تو انتا کر چکا کہ کبھی سوچتا ہوں کہ زندگی سے سفر نکال دوں تو مجھ میں سے پیچھے ڈھائی سال کا  بغیر نیکر کے منہ میں چوسنی لیے بچہ ہی بچے گا۔




جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14 comments:

  1. شاندار۔ اعلی
    شاہ جی بہت دھانسو جملے لکھے
    لطف اور مزے اور مز مزیاں۔

    ReplyDelete
  2. حدِ کمال کو اپنے پاوں تلے روندتی ہوئی گُزر گئِ آپ کی یہ تحریر جناب بہت اعلی۔

    ReplyDelete
  3. ھاھھاھاھاھاھھاھاھھاھاھا
    اخیییییییییییییییییییییییر
    ایک دم کلاسک
    تعریف واسطے فیس بکی چولوں کے علاوہ
    مزید کوئی الفاظ نی مل رے
    :D

    ReplyDelete
  4. مزہ آگیا جناب، بہت عرصہ بعد کچھ مسکرانے کا مواد ملا، الف سے لیکر ے تک بغیر وقفے کے پڑھتے ہی گئے بس، لگتا ہے کہ بلاگستان میں رونق رہے گی

    ReplyDelete
  5. ہاہاہا، شاہ جی اندروں پھرول کے رکھ دتا جے اپنا آپ۔

    بہت سڑی ہوئی زندگی ہے یرا تیری، مٹی پا دے

    ReplyDelete
  6. شاہ ۔۔۔۔ تو بھی کوئی آخیییییییییییرررررررررررریییی ہے :ڈڈ

    ReplyDelete
  7. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  8. ادب میں سند کی ضرورت نہیں کہ پی ایچ ڈی بھی ایسی تحریر لکھنے کو ترستے چل بسے ۔ البتہ عمر عیّار کی زنبیل نے چونکا دیا ۔ یہ کتابیں تو ہمارے لڑکپن کے زمانے میں لڑکے پڑھا کرتے تھے اور ایک ہمارے ہمجماعت زبردستی سُنا کر ہمارے کان پراگندہ کیا کرتے تھے ۔ آپ تو ماشاء اللہ ابھی جوان ہیں

    ReplyDelete
  9. تازہ دو چھوڑ کر آپ بلاگ سے پچھلی تحریریں ڈیلیٹ کردیں

    ان کے مقابلے میں وہ کسی بچے کی غاؤں غاؤں لگتی ہیں

    ReplyDelete
  10. بہت خوب میں تو ڈفر بھائی کی بادولت یہاں پہنچا ہوں کیونکہ بہت کم بلاگ یا اردو سیارہ پر آتا ہوں ماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے ۔ لیکن سمجھ نہیں آئی :ڈ

    ReplyDelete
  11. السلام علیکم
    بہت خوب،
    اور مجھے یقین ہے کہ یہ جو ڈھائ سال کا بچہ بچتاہے اسکے حصے کا انگلش والا سفر اسکی امی نے کیا ہو گا ڈھائ سال تک-

    ام نوری

    ReplyDelete
  12. اِس تحریر کو آپ ایک نیا صفحہ بھی بنا سکتے ہیں۔ میرے متعلق :)

    ReplyDelete