April 20, 2011

میری ڈائیری کا ورق مورخہ بیس اپریل ۲۰۱۱

آج صبح ہوئی تو باوجود اتوار نہ ہونے  کے دفتر نہیں جانا تھا  لیکن کوئی خاص خوشی نہیں ہوئی چھٹی کی خوشی تو سکول میں ہوا کرتی تھی بلکہ ہر خوشی بچپن میں ہی ہوا کرتی تھی اس عمر میں تو فقط رکھ رکھائو کے لیے ہی مسکراتے ہیں لوگ۔
چھٹی اس لیے کہ  پچھلے دنوں امی جی کی طبیعت خراب ہوئی تو ان کا چیک اپ کروایا تھا دل کا مسئلہ لگ رہا تھآ لیکن اللہ نے کرم کیا اور ایسا مسئلہ نہیں تھآ لیکن ہمارے چچا جی جو کے سنٹرل ہسپتال میں ہیڈ ہیں انہوں نے کہا کہ وہاں ایک بہت اچھی لیڈی ڈاکٹر ہیں جن سے مشورہ ضروری تو اس لیے  چھٹی کی صبح نو بجے  امی جی کو لے کر ہسپتال روانہ ہو گیا۔۔ اور حسب عادت ایک غلط یو ٹرن لیا جس کی وجہ سے کافی گھوم کر آنا پڑا جس پر امی جی سے ڈانٹ بھی پڑی جس کا زائقہ ان کے بنے ہوئے صبح والے پراٹھے سے بھی لزید لگا ، دل تو چاہا کہ دو تین ہزارمزید غلط یو ٹرن لوں لیکن نظر امی  جی کے چپل پر پڑی تو باز رہا۔۔
ہسپتال پہنچا تو چچا جی کے پاس گیا انہوں نے ایک نائب  قاصد کو ہمارے ساتھ معمعور کر دیا  جہاں عام حالات میں لوگ ڈھونڈے سے نہیں ملتے وہاں ایک بندہ آپکی خصوصی خدمت و رہبری پر تعینات کر  دیا جائے۔ اونچی شان ہے کرسی کی۔ وہ لیکر سارے مراحل سے ہمیں پار کرواتا رہا  جب آخری مرحلے پر یعنی  سنیئر لیڈی ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو دروازے کے باہر  وہ بولا یہاں سے آگے جاتے سب کے پر جل جاتے ہیں یہاں لائن میں لگ کر ہی چیک اپ کروانا پڑے گا میڈم بہت سخت ہیں اصولوں کی۔
باری کے انتظآر میں لوگوں کی آراء پتہ چلیں میڈم کے بارے میں کہ پچپن سال کی ہیں ، شادی نہیں کی انہوں نے ، دو ہسپتالوں کی ہیڈ ہیں ، بہت سخت ہیں ، بہت مغرور ہیں کسی کو کچھ نہیں سمجھتی وغیرہ وغیرہ۔ 
خیر جب  ہماری باری آئی اور اندر گئے تو ہماری تواضع انہوں نے اس جملے سے کی کہ  : پہلے پرائیویٹ کلینکس میں پھرتے رہا کریں آخر میں آ جایا کریں یہاں سب کچھ بگاڑ کر" میں نے کچھ کہنا چاہا لیکن ابھی آدھا جملہ ہی بول پایا تھا کہ انہوں نے ہتھیلی دکھا دی ۔ بظاہر ہتھیلی پہ کچھ لکھا نہیں تھا صرف لکیریں تھیں لیکن مجھے اس میں "منہ بند رکھو" لکھا دکھآئی دیا۔۔
میں نے رپورٹس سامنے رکھیں تو کہنے لگیں کہ میرے پاس وقت نہیں یہ پلندہ دیکھنے کا ان کے ساتھ اسسٹ بھی ایک اچھی ڈاکٹر ہی کر رہی تھیں  ان کو بھی جھاڑ پلائی کسی وجہ سے۔ بہرحال بہ انہوں نے جلدی جلدی سب کام کیا کیونکہ بہت مریض ہوتے ہیں انکے پاس۔ اور کہا جا سکتے ہیں وہاں سے نکلتے ہوئے مجھے میڈم بہت اچھی لگیں جانے کیوں ۔ سب  کی آراء غلط لگی ۔ اور تھیں بھی بہت اچھی  اور اچھے لوگ ہمیں قبول نہیں۔ وہ اتنی پروفیشنل تھی کہ ایکو ٹیسٹ خود لیتی تھی اب تک ، جو باقی نرسوں کے سپرد کر دیتی ہیں۔۔
وہاں سے واپسی پر میں نے امی جی کو بتایا کہ میڈم اکیلی ہیں اور انکی تنخواہ پانچ سے چھ لاکھ ہے تو امی جی بولیں بہت کم ہے  میں نے یک دم امی جی کی طرف دیکھا  تو حیرت کا شدید جھٹکہ لگا ، سپیڈ بریکر کی وجہ سے جو میں دوسری طرف دیکھنے کی وجہ سے دیکھ نہیں پایا تھا 
انہوں نے کہا کہ بہت کم ہے یہ سب کچھ ، جس نے اپنی زندگی میں گھر نہ بسایا ہو شادی نہ کی ہو ، بچے نہ ہوں جسکے اور ساری عمر مریضوں کے درمیان گزار دی ہو اسکے لیے یہ بہت کم ہے ۔۔
میں نے سوچا واقعی یہ مائیں کسی اور ہی مٹی کی بنی ہوتی ہیں کوئی الگ ہی سانچہ رکھا ہے اللہ نے ان کو بنانے کے لیے۔ ا اور وہ رب کیسا ہو گا جس نے انکو بنایا ہے۔۔ 
 واپسی  گھر پہنچا تھوڑی دیر بعد عصر کا وقت جو اب جاب کے دوران کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے نصیب ہوا اس وقت بچے محلے میں کرکٹ کھیل رہے تھے ان کے ساتھ شامل ہوا  اسامہ نے نمبر لگانے تھے ہر لائن پر نمبر لگا کر اس کے سامنے باری لکھی اور باریوں کے اوپر بیٹ رکھ دیا ۔  سب نے لائن پر انگلی رکھنی تھی اور جس کے لائن کے بیٹ کے نیچے جو نمبر ملنا تھا وہ اس کا بیٹنگ آرڈر ہوتا سب وہاں گئے تو یہ کیا  اسامہ نے خود ہی نمبر رکھ کر سب سے پہلے خود ہی انگلی رکھ لی  آج مجھے سمجھ آئی کہ اسامہ کی ہمیشہ پہلی باری کیسے آتی تھی۔ میں نے احتجاج  کیا اور اسامہ کو آخری نمبر لینے پر مبجور کیا اور خود اس کا نمبر لے کیا جو پہلا تھا لیکن قسمت کہ پہلی بال پر آئوٹ ہو گیا   بچے زندگی سے بھرپور پوتے ہیں اور ان کے ساتھ رہ کر زندگی کا احساس ہوتا ہے  جو لوگ زندگی سے اکتاہٹ کا شکار ہوں وہ بچوں کو کھیلتے دیکھنے کا  مشاہدہ کریں  تو وہ زندگی کی طرف لوٹ آئیں
مغرب کے بعد پتہ چلا کہ ایک دوست ناراض ہو چکے ہیں  سو انکو منانا تھا ضروری ، کچھ رشتے ایسی بنیاد پر بنے ہوتے ہیں کہ ان کو خفا نہیں کیا جا سکتا
سو عزت نفس سائیڈ پر رکھ کر انکو منانا پڑا  اور پھر بنا اپنی غلطی کے  خیر غلطی کر کے تو ہر کوئی مناتا ہے میں نے اسے بنا غلطی کیے ہی منا لیا  کہ کچھ نسبتیں ماورائے انسانی ہوتی ہیں، ساتھ ہی یاد آیا کہ ایک ایکسل شیٹ بھی ہے میری جس میں تمام ناراض لوگوں کی فہرست ہے جو مجھ سے ناراض ہیں
اس پر نظر دوڑائی تو وجہ کے خانے میں سب جگہ یہی لکھا تھا کہ میں نے انکے کام نہیں کیے تھے
معلوم نہیں کہ دوستی ہوتی ہے تو اس کے بعد کام کیوں آ جاتے ہیں دوستی کے بیچ اور جب کام آ جاتے ہیں تو پھر دوستی  کیوں چلی جاتی ہے یہ دونوں الگ الگ کیوں نہیں رہ سکتے اور کون اب سلجھائے یہ گتھیاں میں نے یہ ایکسل فائل ہی ڈیلیٹ کر دینی ہے نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔


سونے کا وقت ہو چکا کل تو جانا ہی ہے دفتر پھر ۔۔ شب بخیر

17 comments:

  1. میرا ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے بڑا واسطہ رہا ہے
    میرا مشاہدہ بھی یہی ہے کہ
    اچھا، قابل اور محنتی ڈاکٹر، ایماندار بھی
    اکثر تلخ ہوتے ہیں
    بچوں والی بات بھی درست ترین ہے
    میں تو جب بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوں تو اتنی روندی مارتا ہوں کہ سب نے میرا نام ماموں یا چاچو حسب مراتب، روندی رکھا ہوا ہے۔
    ماں جی کے بارے لکھ کے میں مزید سینٹی مینٹل نہیں ہونا چاہتا۔۔۔

    ReplyDelete
  2. اوے شاہ ... کبھی کبھی تو ، تو کمال ہی کرتا ہے یار ...... اور بات سن ہم وہ دوست نہیں ہیں .... اچھا لعنت بھیج اور کوئی نئی تاریخ دے، دے

    ReplyDelete
  3. اللہ تعالٰی آپ کی امی کو صحت دے ۔

    َ۔"میں نے یہ ایکسل فائل ہی ڈیلیٹ کر دینی ہے"۔

    کردینی ہے سے کیا مراد؟ ۔ کردینی تھی۔ اگر محض کسی دوست کا کام نہ کردینے کی وجہ سے ناراضی بنتی ہے تو وہ دوستی نہیں۔ کام کا سوال ڈالنے والے کو بھی یہ یقین ہونا چاہئیے کہ اگر کسی وجہ سے کام نہیں ہوا تو کوئی خاص وجہ ہوگی اور دوستی کی لاج رکھتے ہوئے ناراض نہیں ہونا چاہئیے۔

    قابل لوگ پاکستانی معاشرے میں خود بخود کچھ تلخ ہوجاتے ہیں۔

    ReplyDelete
  4. اللہ تعالیٰ آپ کی ماں جی کو جلد سے جلد صحت عطا فرمائے آمیں

    دوستی کے بارے میں میں نے بھی کچھ لکھنا تھا اپنے بلاگ پر لیکن نہیں لکھ سکا لیکن آپ کی اس تحریر سے لگتا ہے لکھنا ہی پڑے گا

    ReplyDelete
  5. یعنی ناراض کیوں ہوئے لوگ لکھ کے رکھا جائے اچھا طریقہ ہے :) اور جو دوست کسی کام نہ ہونے کی وجہ سے ناراض ہو جائیں اُن کو دوبارہ منانے کی کوشش ہی غلط ہوگی ۔۔۔ بہت اچھی پوسٹ لکھی آپ نے اسی طرح ڈائری لکھیں ۔۔۔ ڈاکٹرز کے بارے میں میری رائے غصّے والی ہے نہیں لکھ رہی ۔۔۔ اللہ آپ کی امّی کو صحت دے آمین

    ReplyDelete
  6. اللہ تعالی آپ کی والدہ کو صحت عطا فرمائے۔
    واہ شاہ جی۔
    کمال کر دیا۔

    ReplyDelete
  7. اللہ آپ کی والدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ آپ کے سر پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین

    ReplyDelete
  8. @جعفر
    تیرے مشایدات کے تو کیا ہی کہنے ہیں سن سن کر تھک چکا ہوں میں :ڈ
    میں نے جب پوچھا تھا تم سے کہ یہ پوسٹ کروں یا نہ کروں کہ والدہ کا زکر ہے اور تو نے کہا کہ ضرور کر اور اسی بدولت امی جی کو صحت یابی کی دعائیں مل گئیں ۔
    بہت شکریہ
    مجھے پوسٹ کرتے وقت تیری ماں جی بارے جزبات کا خیال آیا تھا پر مائیں تو سانجھی ہوتی ہیں ۔۔

    ReplyDelete
  9. سب کا میری والدہ کی صحت یابی کی دعا کا بہت شکریہ ، اللہ آپ سب کو بہت خوش رکھے آمین۔۔
    @ضیاء
    تاریخ دینے کے لیے سوچ رہا ہوں کہ فیس بک پر آئوں کبھی کہ کہیں اور تم ملتے نہیں ہو۔۔
    @جاوید صاحب۔۔
    پہلے تو گزراش کے بلاگ بنا لیں اپنا ۔۔
    نہیں جی جو بھی ہو دوست تو دوست ہوتے ہیں جب اک بار کر لی تو پھر نبھانی ہے ضرور ۔ شاعر نے کہا ہے کہ
    بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے
    یار جیسا ہو یار ہوتا ہے
    @خرم
    شکریہ
    جی ضرور پوسٹ کیجیئے پوسٹ کو دل میں دبا کر زیادہ دیر نہیں رکھنا چاہیے ۔ اج کل دل کے عارضے کے بڑھنے کی یہی وجہ ہے
    @حجاب
    ویسے تو ہر رات ایسی لسٹ بنانی چاہیے کہ کس کو ناراض کیا اور کیوں ۔
    جی دوست تو دوست ہوتے ہیں فراز کا شعر ہے
    اُس کی وہ جانے اُسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
    تم فراز اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
    اور ایسی باتیں دوست بنانے سے پہلے سوچنی چاہیے بعد میں نہیں
    شکریہ اور کوشش کروں گا لیکن دائیری کے اوراق لکھتا ہوں لیکن زاتی ہو جاتے ہیں اس لیے پبلش نہیں کرتا اب جو زاتی نوعیت کے نہ ہوئے وہ کر دیا کروں گا
    آمیں
    @یاسر
    آمیں اور شکریہ
    @عثمان
    شکریہ
    @سعد
    آمیں اور شکریہ

    ReplyDelete
  10. اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کی محترمہ والدہ صاحبہ کو سدا تندرست اور صحتمند رکھے اور آپ کے سر پر قائم رکھے ۔ مانواں ٹھنڈيا چھاواں

    آپس کی بات ہے کہ آج آپ اتنی اچھی باتيں لکھ گئے ہيں
    :lol:
    اور ہاں ۔ آپ کون سے شہر ميں رہائش رکھتے ہيں ؟ اگر راولپنڈی يا اسلام آباد ميں ہيں اور سنٹرل ہسپتال آپ راولپنڈی جنرل ہسپتال کو کہہ رہے ہيں تو جلد آپ کے محترم چچا صاحب سے دو بدو ہونے کی تياری کر سکتا ہوں

    ReplyDelete
  11. سکول سے اچانک ملنے والی چھٹی کی خوشی۔۔۔
    امی جان سے بلاوجہ ڈانٹ کھانے کی خوشی۔۔۔
    کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں سے پہلے ملنے والی باری کی خوشی۔۔۔
    روٹھے ہوئے دوستوں کو منانے کی خوشی۔۔۔
    ایک سخت گیر لیکن اچھی ڈاکٹر سے ملنے کی خوشی۔۔۔

    بھائی جان بچپن یاد دلا دیا آپ نے۔۔۔ بہت خوب۔۔۔


    اللہ تبارک و تعالیٰ امی جان کو بہت اچھی صحت عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔۔ اور انہیں آپ کی بہت سی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔

    کم لکھتے ہیں۔۔۔ لیکن جب بھی لکھتے ہیں۔۔۔ بہت عمدہ لکھتے ہیں۔۔۔ ہمارے لیے بھی دعا کریں۔۔۔ کہ ہم بھی کچھ سیکھ جائیں آپ سے۔۔۔

    ReplyDelete
  12. ہر گل نال شعر، ہر گل نال شعر، ایڈا تو۔۔۔۔۔ سمجھ تے گیا ہو گا۔ :D
    اور شاہ جی، میری طرف سے اپنی امی کو ضرور پوچھیو، تے نالے میری ڈھیر ساریاں نیک خواہشات، اللہ صحت عطا کرے۔
    رہی بات نراضگی کی تو ایکسل فائل تو ڈیلیٹے نہ ڈیلیٹے، میرے ولوں تو نراضگی آلی گل ہی ڈیلیٹ دے، میں چمڑے رہنا تیرے نال۔ بلکہ شفٹ پلس ڈیلیٹ دے۔ خیال رہے یہاں پلس سے مراد جمع ہے نہ کہ اپنی دیسی پُلس، دل تو میرا اسی پُلس کے چھتروں کے استعمال کا ہو را تیرے پر مگر کی کریے۔۔۔۔۔۔۔۔ :P

    ReplyDelete
  13. @افتخار بھوپال صاحب
    جی بہت شکریہ اور آمین۔
    اور آپس کی بات ہے کہ اپ کو یقین کیوں نہیں آ رہا کہ میں اچھی باتیں لکھ گیا ہوں ۔۔
    جی جنرل ہاسپٹل کی بات ہی کی ہے وہیں جانا ہوا میرے سگے چچا جی اگرچہ دو دن ہی جاتے ہیں غالبآ ہسپتال آپ دو بدو ہو سکتے ہیں
    @ انکل ٹام
    شکریہ اور خوش آمدید
    ہم اپنے ایک دوست کو انکل ٹام کہا کرتے تھے
    اپ اس کی یاد دلا دیتے ہیں
    @ٰعمران
    بہت شکریہ اور آمین
    اپکی یادوں کی بارات واپس آ گئی
    اتنی پسنددیدگی کا بہت شکریہ ، جہاں تک سکھانے کی بات ہے
    کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ
    :)
    @عمر
    بہت شکریہ اور آمین ۔۔
    اور پلس والا کام تو میرا حق بنتا ہے جو تو نے بارو باہر پھیرا لگایا
    تجھے میری بستی کر کے کونسا روحانی سکون چین و اطمینان نصیب ہوتا ہے
    جو تیری زبان تھکتی ہی نہیں تزکرہ٫ میری واٹ کرتے ہوئے

    ReplyDelete
  14. آپ کے چچا آر جی ايچ 2 دن جاتے ہيں ؟ باقی 4 دن ڈی ايچ کيو اور ہولی فيملی جاتے ہيں کيا ؟ کہيں آپ ڈاکٹر عارف ملک کے بھتيجے تو نہيں ہو ؟
    جس ڈاکٹر کے پاس آپ گئے تھے ۔ اُس کا نام اگر نسيم آرا ہے تو وہ کارڈيالوجسٹ نہيں ہيں ۔ ميڈيکل سپيشيلسٹ ہيں ۔ بہتر ہو گا آپ اپنی والدہ محترمہ کيلئے کسی کارڈيالوجسٹ سے مشورہ کريں

    ReplyDelete
  15. @افتخار اجمل بھوپال
    جناب اپنے اتنی محبتیں پال رکھی ہیں کہ اگلی بار جانا ہوا تو اپکا حوالہ دوں گا وہاں ۔باقی رہی بات میری تو پردہ رہنے دیجیئے ۔

    ReplyDelete