May 25, 2010

کمینہ

چاچا  نے جیسے ہی  ٹی-بیگ نکالنا چاہا ، تو چائے کے کچھھ قطرے میز پر ٹپک گئے ، میری نظر پہلے ہی اس کی طرف تھی ، میں اپنے چہرے پہ مصنوعی فرعونیت ، آنکھوں میں چنگیزیت  اور  لہجے  میں حیوانیت لا کر  اس پہ وحشیوں کی طرح دھاڑنے لگا، لیکن کچھھ الفاظ بمشکل منہ سے نکلے ہی ہوں گے ، کہ الفاظ حلق میں پھنس گئے ، سوچ اور ربط کا تعلق ٹوٹ گیا ، پچھلے کئی روز سے میرے ساتھ یہی ہو رہا ہے ، اس سے پہلے میرے لیے کسی بھی ماتحت کو بنا بات جھاڑ پلانا نہایت آسان تھا،ایسا کرتا بھی نہ تو کیا کرتا ،جی جناب دنیا میں جینے کا یہ ہی تو طریقہ ہے جو ذرا کمزور لگا اس پہ چڑھ دوڑو ، جو ماتحت ہے اس کو جھاڑتے رہو وقتاْ فو وقتاُ ، تاکہ وہ بھی نیچے لگا رہے ، باقی بھی زرا بھائومیں رہیں ، بھائی دنیا میں رہنے  یہی اصول ہیں ، جو نیچے لگا ہے اسے اور رگڑا لگائو ، جو ذرا دھیما لگے اس پہ ہاوی ہوتے جائو ، دوسرے کو موقع ہی نہ دو بلکل ، یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا اصول چلتا ہے ، جو پہلا بار دبانے میں کامیاب ہو گیا، بس وہ دبائے رہے گا ، جودب گیا  دبا  رہے گا،دوسرے کے حلق میں نہیں پھنسو گے تو وہ نگل جاہے گا تمھیں۔
، ہاں جہاں دوسرا ہاوی ہو جاہے ، غالب آ جاہے،گرگٹ بن جائو ، پینترا بدل لو ، کنی کترا لو ، نکلنے کی کوشش کرو، اگر وہ تو اونچے عہدے کا ہے تو خوشامد پر اتر آئو ، میٹھی مار دو ، کوئی  جگرے والا آدمی ہے تو دم دبا کر بھاگنے والی کرو،
برسوں سے میں اپنی اخلاقی تنزلی کے اس پہلو کو دنیاوی ہربہ کا نام دے کر ،اپنے  اس فلسفے  پہ کامیابی کے ساتھھ عمل پیرا تھا لیکن یہ پچھلے کچھھ ہفتوں میں  تیسرا موقع تھا کہ میں اپنی دہشت بٹھا نہیں پایا ،بلکہ ایک دو بار تو ایسا بھی ہوا کہ کچھ ایسی باتیں نظرانداز بھی کر دیں ،جن باتوں کے ساتویں حصے کو بھی نہیں جانے دیتا تھا ،ایک بات زہن میں اٹکی ہوئی تھی ، کوشش کے باوجود اس سے پیچھا نہ چھڑا پایا ، شاید پڑھتا ہی نہ تو بہتر تھا لیکن جب حضرت علی رضی اللہ تعالی کا یہ قول نظر سے گزرا کہ "کمینہ کی تعریف ہے کہ جب   ایسے شخص سے نرمی و شرافت سے بات کی جاہے تو وہ ہاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے ، اور جب سختی سے بات کی جاہے تو وہ  دبک جاتا ہے "   تو  احساس ہوا کہ  میں تو ازل  سے اپنے اندر ایک کمینہ پال رہا۔

6 comments:

  1. یار ایسی ایسی خاصیتیں لکھے گا تو ایک ایک کر کے سارے تیرے پیچھے لائن میں لگ جائیں گے
    اور یقینا میں تو سب سے آگے کھڑا ہوں گا

    ReplyDelete
  2. دیکھ بھائی بلاگ لکھنا ہے تو لکھ، ایویں سچیاں باتاں نہ لکھ
    ;)

    ReplyDelete
  3. @عمر
    اگر غلطی سے پڑھ لیا تو میں اکیلا کیوں شرمندوں ، باقیوں کو بھی شرمندوائوں ۔۔
    @ڈفر
    یعنی ہمارے علمبردار آپ ہوں گے ۔۔

    ReplyDelete
  4. imtiaz: plz give me the links of those forums and those persons who want to know about islam.

    ReplyDelete
  5. shah gi bohat khoob par kar maza aaya.jaari rakhiyee allah aapkay klam ko aur zour day.

    ReplyDelete