December 12, 2011

بکری والی ٹکر

ایک شیر کا بچہ شیروں کے گروہ سے علیحدہ ہو کر کھو گیا ، چلتا پھرتا وہ بکری کے ریوڑ میں شامل ہو گیا اور انہی کے ساتھ پل کر بڑا ہونے لگا انہی کی طرح چال ڈھال اور آواز بھی اختیار کر لی، ایک دفعہ بھیڑیوں نے بکریوں کے ریوڑ کو گھیر لیا  یہ دیکھ کر شیر کو بہت غصہ آیا جب بھیڑیوں نے بکریوں پر حملہ کیا تو شیر کا غصہ شدید ہو گیا اور اس نے دھاڑ کر شیروں والی آواز نکالی ، آواز سنتے ہی بھیڑیے سہم گئے شیر دھاڑتا اور غضب میں تیزی سے بھیڑئیے کی طرف بڑھنے لگا ۔ قریب پہنچ کر شیر نے بھیڑئیے کو  زور سے بکری کی طرح ٹکر مار دی
نوٹ:- بچپن میں یہ کارٹون سٹوری دیکھی تھی اور  اس کا اینڈ یعنی بکری والی ٹکر (وہ بھی بغیر سینگ کے) تب سے "ان فار گیٹیبل "  ہے اور جب سے جاب سٹارٹ کی ہے میں خود بھی یہی کر رہا ہوں۔  

10 comments:

  1. چیر پھا کھآنے والا ٹکروں پہ آ جائے تو اس سے برا کیا ہو گا پھر

    ReplyDelete
  2. بہت خوب، حقیقت میں ہے تو ایسا ہی۔ ہم لوگ دھاڑتے شیر کی طرح ہیں مگر آخر میں ٹکر بکری والی مار کے بیٹھ جاتے ہیں۔ اسی سے ایک مزے دار بات یاد آئی کہ


    ادھر دبئی میں ایک شیر لایا گیا اور اس کو پنجرے میں بند کرکے روزانہ کھانے میں دودھ اور ڈبل روٹی دی جانے لگی، دو تین دن گزرے تو اس کو بہت غصہ آیا اس نے دھاڑ کر کہا

    اوئے میں شیر ہوں،کوئی تازہ گوشت لاؤ یہ تم روز دودھ ڈبل لا کر مجھے کھلاتے ہو مسئلہ کیا ہے،

    کھانا کھلانے والے نے کہا:

    چپ کر اوئے !!! ہمیں پتہ ہے تم شیر ہو، پر تم بلی کے ویزہ پر آئے ہو، اس لیئے کھانا بلی والا ہی ملے گا اور یہی کھانا پڑے گا۔


    تو ہم بھی بلی کے کھانے پر ہی گزارا کر رہے ہیں۔

    شکریہ

    ReplyDelete
  3. اس ٹکر کے بعد کیا ہوا؟

    ReplyDelete
  4. سعد کیا ہوگا ،وہی جو بکریوں کا انجام ہوتا ہے۔

    ReplyDelete
  5. @سعد
    جواب مل گیا نا ۔۔
    :)
    اسی لیے کہتے ہیں عقل کی باتیں دریوشوں کی صحبت میں رہ کر پتہ لگتی ہیں
    @دریش خراسانی
    ہا ہا ہا :پ :ڈ

    ReplyDelete
  6. تیری نوکری کے رنڈی رونے کب ختم ہونے ہیں؟

    ReplyDelete
  7. میرے خیال میں یہ کہانی بمعہ اس کے اسباق کے نصاب میں شامل کرنی چاہیئے۔
    :)

    ReplyDelete
  8. ہاہاہا۔۔۔ تو بکری جیسی کتنی ٹکریں مار چُکے ہیں؟ خیر آپ اِس جنگل میں تنہا نہیں :ڈ

    ReplyDelete
  9. @جعفر
    جب میری شادی کے رنڈی رونے شروع ہونے
    ایک میان میں دو تلواریں تو نی رہ سکتیں
    @عمیر
    آپ اس کے اسباق تو پاسٹ کریں پہلے
    @عادل بھیا
    اتنا بھی نی پاگل کہ ٹکر ہی مار دوں ۔ بکری ٹکر نی مارتی بس دور سے ہی سینگ ہلا دیتی ہے

    ReplyDelete