July 3, 2011

پر

آجکل ساون کا موسم ہے ساون میں زمیں کے اندر سے عجیب عجیب مخلوقات نکل آتی ہیں۔ کیڑوں مکوڑوں کے پر نکل آئے ہیں ۔  آج میں  بال ترزشوانےحجام کے پاس گیا تو اس سیلوں میں کچھ پتنگے گھس آئے۔ حجام نے پہلے تو ہاتھوں سے ان کو دور کرنے کی کو شش کی ، کچھ تو سمجھ گئے باقی دوبارہ واپس آ کر تنگ  کرنے لگے ، دوسری بار جب حجام تنگ ہوا تو اس نے جو سامنے بیٹھتے تھے زرا بھر کو ان کے پروں پر پانی کے قطرے ٹپکا دیئے ان کے پر بھاری ہو گئے اور وہ قوت پرواز سے محروم ہو گئے لیکن جب پانی ان کے پروں میں سے رس گیا تو دوبارہ اڑنے لگے اب جب وہ حجام کے آس پاس منڈلانے لگے تو اس کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا۔ اور  جو پتنگا پل بھر کے لیے بیٹھتا حجام  کمال محارت سے کینچی سے اس کے پر کاٹ دیتا تین چار پتنگوں کے جب پر اس نے کاٹ دیئے تو حیرت انگیز طور پر اس کے بعد کوئی پتنگا وہاں نہیں منڈلایا۔
ختم  شد

3 comments:

  1. میں سمجھی آپ کے بال غلط کاٹ دیئے حجام نے مگر خیر رہی ۔۔۔ یعنی ہم بھی اڑتے پتنگوں کے پر کاٹنے کی مہارت حاصل کرلیں ۔۔ یہاں بھی بارش ہوگی ضرور ۔۔۔

    ReplyDelete
  2. آپ نے يہ نہيں بتايا کہ آپ کو بال ترشوانے ميں کتنے گھنٹے لگے ؟ حجام تو پروانوں سے کھيلتا اور اور اُن کے پر کاٹتا رہا ۔ ہو سکتا ہے اس جنگ سے محظوظ ہوتے ہوئے آپ کو وقت گذرنے کا پتہ ہی نہ چلا ہو
    :lol:

    ReplyDelete
  3. یعنی اب علامتی پوسٹیں ہی لکھا کریں گے آپ جناب بلا شاہ صاحب

    ReplyDelete